مری، 25 دسمبر (اے پی پی ): اپر دیول روڈ اوسیاہ پسی مور کے مقام پر دو ٹیوٹا ہائی ایس کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مری کی دو ایمرجنسی ایمبولنس موقعہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ایک ہائی ایس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
سورس : وی این ایس ، مری











