اوکاڑہ،25 دسمبر(اے پی پی): قومی شاہراھ نزد طبروق اڈا کے قریب مزدا لوڈر گاڑی آگے جاتے ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثہ کے نتیجے میں مزدا میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ











