اسلام آباد، 10 دسمبر ( اےپی پی): مشعال ملک، اہلیہ حریت رہنما یاسین ملک نے عالمی انسانی حقوق کے دن پر اپنےویڈیو پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی کرنے والے انڈیا کی رکنیت ختم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جینے کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔ کشمیریوں کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں۔ ہندوستان ہمیں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے ۔ اقوام متحدہ انڈیا کی رکنیت ختم کرے۔