معذورافراد کا عالمی دن، معذوروں کی بڑی تعداد کا اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ

65

 سکھر،03نومبر(اے پی پی ): معذورافراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈس ایبل اتحاد سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معذور افراد کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین معذور اتحاد سید کفایت اللہ شاہ ، صدر شاہنواز کاندھڑو و دیگر کر رہے تھے۔

اس موقع پر معذور افراد نے سندھ حکومت کی جانب سے معذور افراد سے کئے گئے وعدے وفا نہ کرنے اور ہزاروں افراد کا معاشی قتل کرنے پر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کے آج معذور افراد کا عالمی دن ہے اور ہم اس دن کو سیاہ دن کے طور پر منا رہے ہیں ، کیونکہ معذور افراد نے اپنی ساری زندگی سڑکوں پر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے گزار دی لیکن افسوس ظالم حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، معذور افراد نے اپنے جائز حقوق کیلئے سندھ حکومت بلخصوص منتخب نمائندگان ، سرکاری افسران کے گھروں اور دفاتروں کے چکر لگائے مگر افسوس معذور افراد کو سوائے لولی پاپ کے کچھ نہیں دیا گیا ہے ،معذور اتحاد میں شامل 1200سے زائد معذور افراد کو نا تو بیت المال سے زکواة ملی ہے بلکہ احساس پروگرام سمیت دیگر پروگراموں میں بھی معذور افراد کی کفالت اور ان کے درپیش مسائل حل کیلئے کچھ نہیں ہے جو معذور افراد کیساتھ سراسر زیادتی ہے مذکورہ رہنماوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر معذور افراد کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

سورس:وی این ایس،سکھر