ریسکیو 1122 کی عروج طارق، ملک کی پہلی (ڈرٹ) ریسکیو ٹیم کی خاتون اہلکار

49

پشاور، 27 دسمبر(اے پی پی ): ریسکیو 1122  کی عروج طارق، ملک کی پہلی  (ڈرٹ) ریسکیو ٹیم کی خاتون اہلکار ہے، جو مختلف قدرتی آفات، حادثات اور ایمرجنسی میں عوام کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔

عروج کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اپنے خدمت اور فروسز جوائن کرنیکی شوق  کے پیش نظر ریسکیو 1122 کا حصہ بنی۔

عروج کہتی ہیں کہ شروع میں لوگوں کے منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت گزرنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے بعد لوگوں نے اس ادارے کی اہمیت بھی جانی اور میری بھی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے مجھے سراہنا شروع کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمت اور خدمت کا جذبہ اگر ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں۔