ملتان:  چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر کا آغاز،ڈپٹی کمشنر کا ماڈل ٹاؤن چوک پر یادگار کے منصوبے کا افتتاح

38

ملتان، 04 دسمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ،ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاؤن چوک پر یادگار کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ایس پی چوک،بابر چوک اور سیداں بائی پاس چوک پر یادگاریں تعمیر کی جارہی ہیں ، نجی سیکٹر کے تعاون سے چوکوں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔انہوں  نے کہا کہ یادگاروں کی تعمیر میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔