چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید  کا تحصیل بھوانہ میں مقامی شوگر ملز کا دورہ

125

چنیوٹ، 04 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے ہفتہ  کو   یہاں  تحصیل بھوانہ میں مقامی شوگر ملز کا دورہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر نے ملز کے وزن کانٹوں پر گنے کی ٹرالیوں کے وزن کے عمل اور کسانوں کو گنے کی رقم کے سی پی آر جاری کرنے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود کسانوں سے گفتگو کی اور سی پی آر کے حصول کے  بارے  میں دریافت کیا اور  ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو بر وقت پیمنٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔