ملتان کے کھلاڑیوں کی کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کی تعریف

33

ملتان ، 09 دسمبر (اے پی پی ):کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کو پاکستان بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ملتان کے کرکٹر سید عبداللہ شاہ کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم  کے اس فیصلے سے خوش ہیں، اس سے نوجوانوں کو  آگے بڑھنے کے مواقع  ملیں گے ۔

کرکٹر عرفات احمد   جو کہ  پی سی بی کی کرکٹ 5 سال سے   کھیل  رہے ہیں  اور جنہوں نے  ساؤتھرن پنجاب انڈر 19  کی نمائندگی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈرایئو ایک مثبت  اقدام ہے کہ  اس  میں مختلف کھیل ہیں  جس سے نوجوان مستفید ہونگے ۔

 ملتان پبلک سکول کے سپورٹس کوچ ، حافظ نذیر احمد نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کے حوالے سے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان پزدار اور  فہمیدہ مرزا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سپورٹس کمپلکس میں اسپورٹس ڈرائیو کا افتتاح کیا ہے، یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ ان سب کو میری طرف سے اور تمام قوم کی طرف سے مبارکباد ہم دیتے ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس انچارج  رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ  حکومت  کا یوتھ پر فوکس ہے، باقی شعوبوں کے ساتھ حکومت کھیل کے شعبے  پر بھی توجہ دے رہی ہے  جبکہ   سپورٹس ڈرائیو کا آغاز قابل ستائش ہے ۔

سورس : وی این ایس ، ملتان