میڈیا معاشرے کا پانچواں ستون ہے اور اس پر بہت  ذمہ داری عائد ہوتی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرکانفرنس سے خطاب

43

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کرپشن سے پاک پاکستان قوم کا فخر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کا پانچواں ستون ہے اور اس پر بہت  ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام میں میڈیا کا اہم کردار ہے، اس تناظر میں وسل بلور ایکٹ اہمیت کا حامل ہے، آج کل میڈیا پس منظر جانے بغیر صحافت کر رہا ہے، میڈیا کو عوام کو آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے 821 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کارکردگی ہے تاہم بدعنوانی روکنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔