اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہنواز شریف کے دور میں مہنگے پلانٹ لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 134 ارب روپے آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی ہیں، یہ ادائیگیاں شہباز شریف اور نواز شریف کے دور میں کئے جانے والے سودوں کی وجہ سے کی گئیں، انہوں نے درآمدی فیول پر مہنگے پلانٹس لگائے جس کے نتیجے میں آج بجلی کی قیمت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ خرچے بھی دینے پڑتے ہیں جو خرچے ہوتے ہی نہیں، اگر بجلی کی ڈیمانڈ نہیں ہے تو آئی پی پیز کی کپیسٹی کے مطابق ہمیں بجلی کے چارجز دینا پڑتے ہیں۔ ایک آئی پی پی 100 میگاواٹ بجلی بنا سکتی ہے اور ہماری ضرورت 25 میگاواٹ ہے تو ہمیں 100 میگاواٹ بجلی کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے، 2023ءمیں یہ نقصان مزید بڑھے گا، اس میں ہمیں اربوں روپے دینے پڑیں گے