پشین۔ (اے پی پی )نیشنل ووٹرڈے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن پشین کی جانب سے مقامی ریسٹ ہاؤس میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ضلئعی الیکشن کمشنر آفیسر سید نذیر احمد حریفال ، پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلئعی ڈپٹی سیکرٹری عبدالحق ابدال،عوامی نیشنل پارٹی ضلئعی جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ، جمعیت علماء اسلام مولوی احسان اللہ ،تحریک انصاف شانواز گھرل ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر شمش الحق ترین ،نوجوان ایکشن کمیٹی چیرمین دولت خان ترین ، جمعیت اسلامی رہنماء حسن دورانی ، انجمن تاجران ودکانداران ضلئعی صدر نصیب اللہ کلیوال ،الیکشن آفیسر حضرت خان اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سول سوسائٹی کے اراکین اساتذہ سمیت میڈیا نمائندہ گان نے شرکت کی۔
ا س موقع پر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ووٹ کے ذریعے ہم ملکی پالیسیوں اور تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں نوجوانوں اور خواتین میں خصو صی طور پر ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ضروری ہے ووٹ کا صحیح استعمال معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اہم ہے ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ہےانہوں نے کہاکہ ووٹ جمہوری نظام کے استحکام اور ملکی وسائل کی مساوی تقسیم ومنظم قانون سازی کےلیے کلیدی اہمیت کی حامل ہےجس کےلیے تمام شعبہ بائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔