ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس تھرپارکر کی جانب سے قومی رائے دہی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

44

تھرپارکر، 07 دسمبر( اے پی پی): پورے ملک کی طرح مٹھی میں بھی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس تھرپارکر کی جانب سے قومی رائے دہی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس تھرپارکر کی جانب سے مٹھی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سلیم الدین دل ، اسٹنٹ کمشنر یو ٹی منصور عباسی کی قیادت میں کشمیر چوک سے مٹھی پریس کلب تک قومی رائے دہی دن کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم الدین دل، اسٹنٹ کمشنر منصور عباسی، ڈسٹرکٹ ووٹر ز ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر نظام الدین سموں، سریش کمار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک کی تقدیر بدلائی جا سکتی ہے کیونکہ ووٹ سے ہی منتخب ہونے والے اراکین اسمبلیوں میں قانون سازی کر کے عوام کے بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ووٹ کے صحیح اور درست اندراج کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہونے والی  انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے مرحلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر اپنے، اپنے خاندان اور  آس پاس کے لوگوں کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کروائیں، مقررین نے مزید کہا کہ 18سال کے نوجوان اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا کر انتخابی فہرستوں میں اپنا نام اندراج کروا کر قومی دھارا میں اپنا کردار ادا کریں۔