نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

27

ملتان،24دسمبر 2021(اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر 1

، M-5 کی طرف سے سیکٹر آفس میں ریسکیو 1122 کے اشتراک سے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد ہمراہ ڈی ایس پی لائن ہیڈ کوارٹر چوہدری مسرور علی، پی ایس او اصغر شاہد، لائن آفیسر انسپکٹر رانا فضل احمد، پی آر او سیکٹر حسان ملک اور تمام بیٹ کے  آفیسران نے شرکت کی۔

 ریسکیو 1122 کی جانب سے آئے عملہ نے موٹروے کے آفیسران کو تربیتی لیکچر دیا اور روڈ حادثات سے نمٹنے کے لیے پریکٹیکل کرکے بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز احمد نے کہا کہ اب تک بہت سی قیمتی جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں۔ موٹروے پر حادثہ کی صورت میں بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سے مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ موٹر وے پولیس کا یہی مشن ہے  کہ پاکستان کی شاہراؤں کو  محفوظ سے محفوظ تر بنایا جائے اور  مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

کیمپ کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے آفیسران کا شکریہ دا کیا اور یادگاری شیلڈ بھی دی۔