وزیر مملکت فرخ حبیب کا کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کے شعبے کے ہیروز کو خراج تحسین

47

فیصل آباد،11دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ہفتہ  کو پنجاب میڈیکل کالج (فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی) کے 14ویں کانووکیشن اور ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے فارغ التحصیل ڈاکٹرز میں میڈلز، ڈگریز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کے شعبے کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔