وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت بچوں کے خلاف سائبر کرائم کو روکنے کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد

117

لاہور، دسمبر 3 (اے پی پی): وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی زیر صدارت وفاقی محتسب آفس میں بچوں کے خلاف سائبر کرائم کو روکنے کے لئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی محتسب سید طاہر شہباز  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما ء کرام، مساجد اور تربیتی ادارے بچوں کے خلا ف سائبر کرائمز کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے حوالے سے عوام الناس میں آ گاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ جوڈیشل و پولیس اور کر یمینل جسٹس سسٹم کے ما تحت ادارے بچوں کے خلاف سا ئبر کرائمز کی روک تھام میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

سید طاہر شہباز نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے نے اس مقصد کے لئے قوا نین اور ان کے نفاذ کے میکنزم کو فعال کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ بچوں کے خلا ف سا ئبر کرائمز ایک بین الاقوا می مسئلہ بن چکا ہے جس کی روک تھام کے لئے جامع منصو بہ بند ی کی ضرورت ہے۔

سورس:وی این ایس،لاہور