نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں طالبعلموں کو آگے بڑھنے کی استعداد اور حوصلہ دیتی ہیں؛کمشنر ساہیوال

41

اوکاڑہ،03دسمبر(اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کی سر گرمیاں جہاں طالبعلموں کو آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کے استعداد اور حوصلہ دیتی ہیں وہیں پر ادارے کا نام روشن کرنے اور ملکی و غیر ملکی سطح کے مقابلوں کے لئے کھلاڑی بھی یہیں سے آگے نکلتے ہیں،کیڈٹ کالج اوکاڑہ جہاں تعلیمی سرگرمیوں میں ڈویژن بھر میں نمایاں ہے امید ہے یہاں کے کھلاڑی بھی ملکی و بین الاقوامی سطح پر ادارہ کا نام روشن کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ اور اسپائر کالج کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپائر کالج اوکاڑہ کی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19رنز سے میچ جیت لیا اور کمشنر ساہیوال نے کیڈٹ کالج اور اسپائر کالج کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ