وہاڑی،26 دسمبر(اے پی پی ): قومی ہاکی ٹیم اورقومی کرکٹ ٹیم کوانٹرنیشنل کھلاڑی دینے والی وہاڑی کی سرزمین کھیلوں کے حوالہ سے زرخیزثابت ہورہی ہے، جونیئرہاکی ٹیم کے گول کیپرعبداللہ اشتیاق کوبھی انٹرنیشل ہاکی کھیلنے کااعزازحاصل ہوا،وہاڑی پہنچنے پرشہریوں اورتاجروں کی طرف سے انکا شانداروالہانہ استقبال کیاگیا۔شہریوں اورتاجروں کی طرف سے ہارپہنائے گئے اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔گول کیپرعبداللہ اشتیاق کووی چوک سے بہت بڑی ریلی میں الہلال ہاکی کلب میں لایاگیا، نوجوان خوشی میں راستہ بھرڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے رہے۔اس موقع پر عبداللہ اشتیاق کا کہنا تھا کہ بہترکارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے جیسے جیسے موقع ملتاجائے گا،کھیل میں مزیدبہتری آئیگی، پاکستان کی طرف سے جونیئرہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پراللہ کاشکراداکرتاہوں ۔
سورس:وی این ایس، وہاڑی











