وہاڑی؛ سپیشل افراد کے عالمی دن پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ،ملی نغمے، ثقافتی ڈانس اور مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے

53

  وہاڑی،03 دسمبر(اے پی پی ): سپیشل افراد کے عالمی دن کے حوالے میونسپل اسٹیڈیم وہاڑی میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ  اوررورل ایجوکیشن اکنامک ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے تقریب کا اہتمام کیا ۔

تقریب میں ضلع کی تینوں تحصیل کےسپیشل سکولز نے بھرپور شرکت کی۔سپیشل بچوں نے ملی نغمے،ثقافتی ڈانس اورمختلف ٹیبلو پیش کیے،سپیشل بچوں کی خوبصورت  پرفارمنس پر شائقین نے بھرپور داد دی۔

سورس:وی این ایس،وہاڑی