پاراچنار؛پاک آرمی کے زیر اہتمام امن فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

29

 

پاراچنار،27  دسمبر(اے  پی پی ):پاک آرمی کے زیر اہتمام امن فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، ضلع بھر سے بتیس فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔

امن فٹ بال ٹورنمنٹ کا فائنل جناح اسٹیڈیم پاراچنار میں کھیلا گیا جس میں پاک آرمی73 بریگیڈ  کے کمانڈر بریگیڈئیر ثاقب گلزار، کمانڈنگ افیسر کرنل حماد خان، ایف آر ڈی اور ایلویتاس کے صوبائی افسران عظمت خان ، منور خٹک نے بھی شرکت کی۔ پاک آرمی نے ٹورنمنٹ کا انعقاد ایف آر ڈی اور ایلویتاس کے تعاون سے کیا تھا۔

اسٹیڈیم الیون فٹبال ٹیم نے یعقوبی فٹبال ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کردی، فائنل مقابلوں کے موقع پر نوجوانوں نے مقامی رقص اور کراٹے شو کے علاوہ رسہ کشی کا بھی مقابلہ کیا۔

 اس موقع پر تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں  انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔