پسنی، 30 دسمبر (اے پی پی): پاکستان گارڈز ون بٹالین پسنی نے محکمہ ماہی گیری کی درخواست پر پسنی اور گردونواح کے علاقوں میں آپریشن کے دوران گجانیٹ کے ساتھ تین عدد ٹرالروں (کشتیاں ) اور عملے کے چالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کوسٹ گارڈز ہرقسم کی غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کے لئے مصروف عمل ہے۔