پاکستان کی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں؛ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

43

12فیصل آباد، 12دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اتوار کو  یہاں  ایوان صنعت و تجارت میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں  کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں، کوورونا کے باوجود وزیراعظم نے صنعت اور تعمیرات کے شعبے کو بند نہیں کیا جس کی بدولت ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تیس سال سے زراعت کے شعبے میں کام نہیں ہوا، موجودہ دور میں گندم ، گنا اور کپاس کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔