ملتان، 10 دسمبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی آلائشوں سے چربی تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں متی تل روڈ 2 کلومیٹر ڈی ایچ اے گیٹ کے قریب کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 19 ہزار 114 کلو تیار شدہ چربی اور 1000 کلو مردہ مرغیاں ضبط کرلی گئیں ہیں ۔ فیٹ رینڈرنگ یونٹ کی پروڈکشن بند، تھانہ الپہ میں ایف آئی آر درج کرکے مالک کو گرفتار کروالیا گیا ہے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مردہ مرغیوں کو خفیہ جگہ میں چھپا کر رکھا گیا تھا ، مالکان کی جانب سے چربی کی سپلائی کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا ہے جبکہ چربی کے سیمپل لے کر مزید جانچ کےلیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں ، خوراک کے نام پر مکروہ دھندا کرنے والوں سے آہنے ہاتھوں نمٹا جائے گا۔