چنیوٹ،17 دسمبر (اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ صدر پولیس کوبذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ ایک مشکوک شخص ساہیانوالہ روڈ بائی پاس پر سینئر پولیس افسر کی وردی پہن کر پھر رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی اور جعلی پولیس افسر کو دھر لیا اورپوچھ گچھ کی۔
دوران دریافت انکشاف ہوا کہ ندیم حسن نامی شخص ایس پی رینک کی وردی پہن کر پھر رہا تھا۔ایس ایچ او تھانہ صدر اسدنواز ایس آئی،غلام محمد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے ملزم ندیم حسن کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔











