چنیوٹ ، 25 دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار نے چناب نگر میں گرجا گھروں کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہے،مسیحی برادری نے ملک کی ترقی میں یکساں کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں بسنے والے مسلمان اور مسیحی بھائی ایک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری گرجا گھروں کی حفاطت پر مامور ہے۔
اس موقع پر مسیحی افراد کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سورس : وی این ایس ، چنیوٹ











