ملتان، 25 دسمبر (اے پی پی): کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے رات گئے گرجا گھروں کے دورے کئیے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او ملتان بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کرسمس دعائیہ تقاریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کرسمس پر ڈویژن میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تمام گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنائے گئے ہیں۔
آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ
تمام مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا اسلام اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو وطن عزیز میں دوسرے شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔
سی پی او نے کہا کہ مسیحی برادری کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں۔
مسیحی برادری نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان کو امن،خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











