ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کی زیر قیادت ایس ڈی پی او آفس بورے والا میں کھلی کچہری کا انعقاد

48

 

بورے والا ،24 دسمبر(اے پی پی ):ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی نے ڈی ایس پی آفس بورے والا میں عوام کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے اور سائلین کی داد رسی کے لیے ڈی ایس پی فرحت رسول،اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز  سمیت دیگر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے بھی  بعد ازاں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے ڈی ایس پی فرحت رسول اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرائم کی روک تھام کے حوالے سے جاری حکمت عملی سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائیوں پر بھی غور کیا گیاڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ جرائم کے سدباب کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں بلاتفریق کاروائیاں وہاڑی پولیس کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہیں موثر حکمت عملی نے جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے عوام کے تعاون سے کرائم کی شرح پر مزید قابو پالیا جائے گا۔