اسلام آباد ، 24 دسمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سر کاری خبر رساں ادارے اے پی پ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مبشر حسن، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی سعید جاوید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی عدیلہ رباب اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کرسمس کیک بھی کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی جبکہ مسیحی ملازمین میں سوینئرز بھی تقسیم کئے۔
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور اے پی پی میں کرسمس کی تقریب کے انعقاد پر خوشی ہوئی،اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بتایا جا سکے کہ ریاست میں تمام اقلیتوں کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،پاکستان کے قیام کا بڑا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا،قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ءکی آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد











