ملتان،06 دسمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نےضلعی محکموں کے ہمراہ ایم پی اے سلیم لابر کے حلقے کا دورہ کیا اور واسا اور روڈز کی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا اراکین اسمبلی کی سکیموں میں شفافیت اور میعار یقینی بنایا جارہا ہے اور کہا کہ ضلعی محکموں کو رواں مالی تمام منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دیا ہے اور کہا واسا سکیموں کی تکمیل کے بعد سڑکوں کو فوری بحال کرے اس کے علاوہ مرحلہ وار تمام حلقوں کا دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے مطمئن ہیں۔











