وہاڑی ، 06 دسمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے اپنے دفتر کے احاطے میں نصب قائد اعظم ؒکے مجسمہ سے عینک چوری کے معاملہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد قائد اعظم ؒکے مجسمہ پر عینک لگوا دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان کے نوٹس لینے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ،قائد اعظم ؒکے مجسمہ پر نئی عینک بھی نصب کرادی مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش بھی شروع کردی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتارکر کے قرار واقعی سزادی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ کر سکیں۔











