ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی زیر صدارت  جرائم کے حوالے سے اہم  اجلاس منعقد

51

وہاڑی، 07 دسمبر ( اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے ویژن کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں جرائم کے حوالے ہونے والے اجلاس میں کہا کہ عوام میں اعتماد سازی ہی ہماری اصل طاقت ہے تھانہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے جسے شہریوں کیلئے حقیقی معنوں میں ریلیف سنٹر بنانے کے لئے بہترین پبلک ڈیلنگ اور شکایت کنندگان کو مطمئن کرنا ہے تھانہ جات کے امور میں بہتری, جرائم کی روک تھام اور روایتی پولیس کلچر کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا

اجلاس کے دوران ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی  نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے جبکہ زیر تفتیش امثلاجات، پینڈنگ چالان، PSFA کی رپورٹ، چالان نامکمل,  مقدمات عدم پتہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

 ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے اجلاس کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کے مقدمات میں برآمدگی کی شرح کو بہتر بنایا جائے پکار 15کی کالز پر بروقت رسپانس دیا جائے اور جرم قابل دست اندازی کی صورت میں بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے. پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے. منظم کرائم جیسا کہ منشیات فروشوں,غنڈہ گردی,  مجرمان اشتہاریوں,  ٹارگٹ افینڈرز,  عدالتی مفرور, جواء خانوں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں اغواء کے مقدمات میں مغوی/مغویہ کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے. زیادتی / بدفعلی کے مقدمات میں بروقت ڈی این اے کروایا جائے سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن کی جاری کردہ ایس اوپیز کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ, 1787سمیت تمام پورٹلز پر موصول ہونے والی مختلف درخواست ہائے کو ٹائم لمٹ میں حل کیا جائے