کرک : پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آمدہ انتخابات کے تمام انتظامات کو مکمل کرکے حتمی شکل دے دی

27

کرک، 17دسمبر ( اےپی پی): کرک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آمدہ انتخابات کے تمام انتظامات کو مکمل کرکے ختمی شکل دے دی گئی ہے۔ آمدہ انتخابات کیلئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے ڈپٹی کمشنر کرک تنویر الرحمن اور ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ خان کے ہمراہ پولینگ سٹیشنز کے سیکورٹی انچارجان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر اہم ہدایات جاری کر دئیے۔ ڈی پی او کرک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولینگ کے روز ہماری اور آپ سب کی اہلکاروں کی ذمہ داری صرف سیکورٹی انتظامات کرنا ہیں۔ الیکشن کے روز ماحول کو پر امن رکھنے کیلئے ہر ایک پولیس افسر اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گا۔ کوئی بھی اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے علاؤہ پولینگ یا انتخابی عمل میں کسی طرح سے بھی شرکت نہیں کرینگے۔ پولینگ کے روز ووٹ پول کرنے والے تمام افراد کی مکمل چانچ پڑتال کرنے کے بعد پولینگ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ پولینگ سٹیشن کے اندر اور باہر کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ پولینگ سٹیشن کے اندر کوئی فرد موبائل استعمال نہیں کر سکے گا۔ سیکورٹی اہلکار اپنے ساتھ موجود انتخابی عملے اور انتخابی مواد کی حفاظت کرینگے۔