کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کرپال پور مائینر نہر کا دورہ

41

ملتان،24 دسمبر(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نےکرپال پور مائینر نہر کا دورہ کیا اور  نہر کے اطراف جاری شجرکاری کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے اس حوالے سے بریفنگ لی اورٹرمنیریا کا تیار درخت بھی لگایا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک سکول سے منسلک کھالے کی تعمیر و مرمت سائٹ کا دورہ کیا اور  کہا کہ کھالے کے مرمت سے 392 ایکٹر زمین کو سیراب کیا جاسکے گا اور کہا کہ 30 سال سے کھالا غیر فعال تھا، اے سی سٹی خواجہ عمیر کو ریونیو ریکارڈ کی جانچ، کھالہ فعال کا ٹاسک سونپا تھا  اورکہا کہ ملتان پبلک سکولکی 150 ایکڑ،اطراف کی 242 ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا، کھالے کو جنوری کے آخر تک مکمل کرکے فعال کردیا جائے گا اور کہا محکمہ انہار سے کھالہ کی پختگی بارے بھی پلان طلب کیا گیا تھا، کھالہ کی اصلاح سے پانی کا ضیاع قابو ہوگا۔

کمشنر سے کاشتکاروں کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے  کھالہ کی فعالی پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور کاشتکاروں نے پانی دستیابی پر حکومت پنجاب کو دعائیں دیں۔  اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، پرنسپل ایم پی ایس عظمی خان بھی انکے ہمراہ تھے۔