کوئٹہ؛ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا  جوئٹٹ روڈ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے ورکشاپ کا دورہ

39

 کوئٹہ، 02دسمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ میں ریلوے اراضی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جوئٹٹ روڈ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے ورکشاپ کا دورہ کیا۔ اس دوران حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیاگیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کو اپگریڈیشن کے تحت سہولتیں فراہم کرنا ضروری  ہے ،  ریلوے کے پاس سب سے قیمتی اراضی ہے جسے مصرف میں لانے کی ضرورت ہے، نئی جدت کے مطابق وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

 وفاقی وزیر نے کہا ریلوے کو خسارے کا سامنا ہے، 50 ارب روپے سالانہ پینشن کی مد میں بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سرپرستی میں اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ایکٹ آف پارلیمنٹ کےتحت بننے والی اتھارٹی وفاقی اراضی پر ترقیاتی پلان مرتب کرے گی۔

اعظم سواتی نے کہا ریلوے کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کریں گے، اس حوالے سے مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔

 بعد ازاں انہوں نے ریلوے ورکشاپ میں ٹرینوں کی مرمت اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔

 اس دوران سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیر پرسن سینیٹرقاسم رانجھا ڈی ایس ریلوے اور ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام انکے ہمراہ تھے۔

سورس:وی   این ایس،  کوئٹہ