کوئٹہ ؛شاہراہ جناح روڈ پر سائنس کا لج کے مین گیٹ پر بم دھماکہ، دوافراد جاں بحق

41

کوئٹہ،30دسمبر  (اے پی پی):کوئٹہ کے مرکزی  شاہراہ جناح روڈ  پرسائنس کا لج کے مین گیٹ پر بم دھماکہ، دوافراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ۔

 پولیس کے مطابق کوئٹہ مین شاہراہ جناح روڈ سائنس کالج کے مین گیٹ پر اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ  13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز نے  اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں  اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دھماکے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا  ہے،مزید تحقیقات جاری ہے۔

 ایم ایس سول ہسپتال کو ئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کے مطابق سائنس کالج کے سامنے بم  دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں  جبکہ  13 زخمیوں  کو ہسپتال لایا گیا ہے ،زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔