کپاس کی فصل میں 19.5 فیصد، چاول 4.8 فیصد، گنا کی فصل میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی کابینہ اجلاس پر بریفنگ

32

اسلام آباد۔21دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہکپاس کی فصل میں 19.5 فیصد، چاول 4.8 فیصد، گنا کی فصل میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کاٹن کی فصل میں 19.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 8.5 ملین گانٹھیں پیدا  کی جائیں گی، چاول کی 8.8 ملین ٹن پیداوار ہوئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی پیداوار ہے۔ گنے کی فصل میں 88.1 ملین ٹن پیداوار ہوئی ہے، یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار پچھلے سال 27.3 ملین میٹرک ٹن اور مکئی 8.5 ملین ٹن تھی۔