گلاب دیوی ہسپتال کے قریب بننے والے انڈر پاس کو عبد الستار ایدھی کے نام کرتے ہیں؛ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار

63

لاہور، 27 دسمبر ( اے پی پی ) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلاب دیوی ہسپتال کے قریب بننے والے انڈر پاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں، گلبرگ سے جیل روڈ(صدیق ٹریڈ سینٹر)فلائی اوور کے منصوبے کو معروف شاعر منیر نیازی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،عبدالستار ایدھی انڈر پاس کو مقررہ مدت سے دو ماہ قبل مکمل کیاگیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے اورگورننگ باڈی کے اراکین کووقت سے پہلے انڈر پاس مکمل کرنے پر مبارکباددیتا ہوں۔