ملتان 27 دسمبر (اے پی پی ):محکمہ صحت کو عوامی مقامات پر کیمپ لگاکر ویکسین اہداف حاصل کرنے کا ٹاسک دے دیا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا فرسٹ ڈوز لگوانے والے شہریوں کی فوری سیکنڈ ڈوز مکمل کی جائے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کورونا مہم پر بریفنگ بھی دی اور ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب نے کورونا مہم کے حوالے سے انڈیکٹرز متعارف کرائے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ضلع کی رینکنگ میں بہتری کیلئے ہر گھر تک کورونا ویکسین ناگزیر ہے عامر کریم خاں نے کہا بس اڈوں،میرج ہالز اور عوامی مقامات پر ویکسینیشن کیمپ فعال کئے جائیں اور کہااہداف حاصل نہ کرنے والے فیلڈ سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











