کوئٹہ،26دسمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اتوار کو یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے گورنر کو امن کے قیام کے لئےحکومتی اقدامات اور حکومت کی ترقیاتی پالیسی سے آگاہ کیا ۔گورنر نے امن وامان کی بہتری اور ترقیاتی عمل کی پیش رفت کو سراہتے ہوۓ کہا کہ بحیثیت گورنر انکی بھرپور معاونت صوبائی حکومت کو حاصل رہے گی۔
سورس:وی این ایس، کوئٹہ











