لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تشدد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دنیا بھر 38 فیصد خواتین اپنے قریبی لوگوں کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں۔امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر میں صرف11 فیصد خواتین اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جبکہ اقلیتیں 2 فیصد سے بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ زیادہ کیا جاتا ہے۔