اسلام آباد، 21 دسمبر ( اےپی پی): 19 پاکستانی یونیورسٹیاں دنیا کی سرسبز ترین 500 یونیورسٹیوں میں شامل
رواں سال مقابلے میں 84 ممالک کی 912 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جس میں 51 پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں اور 19 یونیورسٹیوں نے ٹاپ 500 میں جگہ بنائی۔
یونیورسٹی آف انڈونیشیا ( یو آئی ) کے گرین میٹرک کے مطابق، ملتان کی محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملک کا سرسبز ترین اعلیٰ تعلیمی کیمپس ہے،
دوسرے نمبر پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ہے۔
دونوں کیمپس مجموعی درجہ بندی میں 154ویں اور 179ویں نمبر پر ہیں۔
پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا نمبر 191 ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور یونیورسٹی آف لاہور 216 اور 226 نمبر پر ہیں۔
رحیم یار خان کی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسلام آباد کی کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جامشورو کی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بالترتیب 234، 286 اور 298 نمبر پر ہیں۔