اٹک پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا

5

اٹک،16 جنوری (اے پی پی): اٹک پولیس نے 14 سالہ لڑکے کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا جبکہ  کارروائی کے دوران  4ملزمان گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی،۔تھانہ فتح جنگ میں 9جنوری 2022کو کیڈٹ کالج فتح جنگ کے 14سالہ طالبعلم عون علی ولد سید عامر علی کے اغواء کا مقدمہ دج کروایاگیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے فوری ایس ڈی پی او فتح جنگ ذوالفقار گیلانی اور ایس ایچ او فتح جنگ حامد کاظمی کی زیرنگرانی اے ایس آئی طارق محمود و جوانان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انکو مغوی کی بحفاظت برآمدگی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ٹیم نے روایتی انداز تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سٹاف کی مدد سے مغوی عون علی کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان محمد علی مغل،ہارون رضا راجہ فہد حسین کیانی اور خاور حسین کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ  اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ڈی پی او اٹک نے ٹیم کی اچھی کاکردگی پر انکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس گھناؤنے جرائم میں ملوث مجرمان کو عدالتوں کے ذریعے سزا دلوا کر معاشرے سے جرم کے خاتمے کو یقینی بنا رہی ہے۔

سورس:وی این ایس، اٹک