بہاولنگر،ڈی پی او  کاڈپٹی کمشنرکے ہمراہ مرکزی مسجد میلاد چوک ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

14

بہاولنگر۔14جنوری  (اے پی پی):ڈی پی او محمد ظفر بزدار کاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ مرکزی مسجد میلاد چوک ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ڈی پی او نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس پنجاب را سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مرکزی مسجد میلاد چوک ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ،پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ ڈی پی او کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے بھی عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا