ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں سال نو کی تقریب کا اہتمام

2

ملتان، 15 جنوری (اے پی پی ): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں سال نو کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کے اشتراک سے کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی جبکہ  تقریب کی مہمان اعزاز فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم ملک تھیں اور تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں بیورو سٹاف اور سماجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کی ٹیم نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ سپروائزر شفاعت ظفر فوکل پرسن آصفہ سلیم ملک سماجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کی ٹیم نے بچوں کے ساتھ سال نو کا کیک بھی کاٹا اور بچوں کے درمیان میوزک چئیر مقابلہ بھی کروایا گیا جس سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے اور بچوں نے مختلف نظمیں اور نغمے سنائے اور سماجی تنظیم رابن ہڈ آرمی کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب کے اہتمام کرنے کا مقصد ادارے میں رہائش پذیر بچوں کو صحت مندانہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں۔

سورس:وی این ایس، ملتان