ملتان ؛ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا  یونین کونسل نمبر 10 اور 11 میں واقع رشید آباد اور دیگر علاقوں کادورہ

2

ملتان، 15جنوری(اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل نمبر 10 اور 11 میں واقع رشید آباد اور دیگر علاقوں کادورہ کیا۔ کمشنر نے دونوں یونیں کونسلوں کی سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کا جائزہ لیا،پارک چیک کئے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور صفائی ستھرائی بارے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے پیش نظر وہ  ہفتے میں دو بار مختلف یونین کونسلوں کے دورے کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا  کہ حکومت پنجاب نے تمام افسران کو فیلڈ وزٹ کا ٹاسک سونپا ہے،فیلڈ وزٹ سے عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہوتا ہے اور میسر وسائل میں عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں  نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے اداروں سے تعاون کریں۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر،واسا اور پی ایچ اے کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس، ملتان