ملتان،11 جنوری(اے پی پی):احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن میں ملتان ڈویژن سر فہرست،شہریوں اور دکانداروں کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں رجسٹریشن کرالی گئی ہیں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی جی سوشل ویلفئیر مدثر ریاض ملک کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا نادار افراد کو سبسڈی ریٹ پر مخصوص اشیاء خوردونوش فراہم ہونگی،احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے۔
ڈی جی سوشل ویلفئیر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کرائے اور کہا احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن میں ڈویژن ملتان سر فہرست رہا،حکومت پنجاب نے احساس راشن کے تحت عوام کو براہ راست ریلیف دیا ہے،نیشنل بنک تمام رجسڑڈ دکانداروں کی انسپکشن کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر اشیاء خوردونوش کی فروخت پر 8 فی صد کمیشن دیا جائے گا اور کہا رجسٹریشن عمل کے 4 ہفتوں میں 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا،حکومت نے مخصوص کریانہ سٹورز کو سبسڈی دینے کا آغاز کردیا ہے۔
ڈی جی ویلفئیر نے ڈویژن میں احساس راشن پروگرام کی کامیابی رجسٹریشن پر انتظامیہ کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،سیل پر پرکشش کمیشن،سہہ ماہی میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامات دیے جائیں گے اور کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔











