احمدپورشرقیہ؛ ٹریلر کی طلباء کو لے جانے والے چنگ چی رکشہ کو ٹکر  ، 4 بچے جانبحق  ، 13  زخمی ہو گئے

16

احمدپورشرقیہ،15جنوری(اے پی پی): مسافر خانہ سے لنک روڈ کلانچ والا پر ٹریلر کی طلباء کو لے جانے والے چنگ چی رکشہ کو ٹکر  کے نتیجے میں میں 4 بچے جانبحق  جبکہ 13  زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ دھند کے باعث ٹریلر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے حادثہ میں جانبحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت،زخمی بچوں کی صحت یابی کیلئے دعا  کی اور ہسپتال عملہ سے زخمی بچوں کے بہترین علاج معالجہ کی درخواست کی ہے۔ڈی پی او نے تھانہ مسافر خانہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

سورس: وی این ایس ، احمدپور شرقیہ