اوکاڑہ؛ قومی شاہراہ پر  تیز رفتارمسافر وین اُلٹ گئی، 3 مَردوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

32

اوکاڑہ،15جنوری(اے پی پی ):  قومی شاہراہ اختر آباد نزد موٹر وے پولیس پوائنٹ تیز رفتار مسافر وین اُلٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور پھسلن کی وجہ سے ہوا۔ حادثہ میں 3 مَرد اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اوردو زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ