مری ,24جنوری (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری کا تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ ،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
خبر کے مطابق مری میں نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر وقاص سکندری نے آج تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کا دورہ کیا۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری نے ایم۔ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی کے ہمراہ پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اور میم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔اپنے پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تا کہ ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔