اسلام آباد، 08 جنوری (اے پی پی ): اسلام آباد پولیس کیجانب سے مری سے واپس آنے والے سیاحوں کے محفوظ انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک ہزاروں عورتوں، بچوں اور شہریوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا چکا ہے۔اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ انخلاء آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس تمام آپریشن کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











