چمن؛ ضلع کے مختلف علاقوں کے سیلاب  متاثرین میں پی ڈی ایم اے کیجانب سے امدادی سامان تقسیم

29

چمن،08جنوری( اے پی پی):  ضلع کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے متاثرین میں پی ڈی ایم اے کیجانب سے امدادی سامان ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے تقسیم کیا، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ روزمرہ استعمال کا دیگر سامان بھی شامل تھا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے میڈیا کو بتایا کہ آج کہ 150 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا ہے اور مزید خاندانوں کو مرحلہ وار یہ امداد دیں گے اور تمام  متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کریں گے اور پی ڈی ایم اے سے مزید امدادی سامان بھی مانگا گیا ہے۔

سورس: وی این ایس ،چمن